پاکستانی اداکارہ صبا قمر فلم میں راک اسٹار بننے کو تیار
منگل 2 فروری 2016 11:52
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 فروری۔2016ء) پاکستانی ہدایت کار وجاہت روٴف اپنی کامیاب فلم ”کراچی سے لاہور‘ ‘کے بعد اس کہانی کی طرح ایک نئی فلم بنانے جارہے ہیں جس میں اداکارہ صبا قمر راک اسٹار کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔فلم میں کراچی سے لاہور کی کاسٹ جیسے یاسر حسین، روبینہ اشرف اور بہروز سبزواری بھی کام کریں گے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ کراچی سے لاہور کا سیکول ہی ہوگا۔
البتہ اداکارہ صبا قمر اس بات سے اتفاق نہیں کرتیں۔میڈیاسے بات کرتے ہوئے صبا قمر کا کہنا تھا کہ مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ سب اس فلم کو سیکول کا نام کیوں دے رہے ہیں، یہ کراچی سے لاہور سے بالکل مختلف ہے اور اس فلم کی شوٹنگ کراچی میں نہیں بلکہ شمالی علاقوں میں کی جائے گی۔(جاری ہے)
صبا کا مزید کہنا تھا کہ یہ فلم کراچی سے لاہور سے بہت بہتر ہوگی اور پرانی غلطیوں کو اس میں نہیں دہرایا جائیے گا۔
صبا کا فلم کی کہانی کے حوالے سے کہنا تھا کہ یہ ایک غیر روایتی کہانی پر مبنی ہے۔میں ایک راک اسٹار کا کردار ادا کر رہی ہوں، میرا تعلق ایک ٹوٹے ہوئے خاندان سے ہوتا ہے اور سکون حاصل کرنے کے لیے میں اپنا گھر چھوڑ دیتی ہوں۔کہانی کو دلچسپ کرتے ہوئے صبا نے مزید بتایا ’فلم میں میرا ایک بوائے فرینڈ بھی ہے جو مجھے نہیں سمجھ پاتا۔اب دیکھنا یہ ہے کہ ان کے بوائے فرینڈ کا کردار کون ادا کر رہا ہے۔صبا قمر کے مطابق انہیں امید ہے کہ فلم شائقین کو پسند آئے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
پنجاب میں ڈرامہ کوئین کی نئی قسط ریلیز ہوگئی
-
مریم نواز کو پولیس وردی میں دیکھ کر نور بخاری گرویدہ ہوگئیں، تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی، ابرار الحق کا انکشاف
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی‘ ابرار الحق کا انکشاف
-
اللہ نے مریم نواز کو بہت حسین بنایا ہے، کیمرہ انکی خوبصورتی کیساتھ انصاف نہیں کرتا‘ نور بخاری
-
اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی48ویں برسی (کل)منائی جائے گی
-
سب کچھ ہونے کے باوجود افسردہ رہتی ہوں ، امریکی گلوکارہ بلی ایلش
-
وجے دیورا کونڈا اپنے سیکیورٹی گارڈ کی شادی میں پہنچ گئے
-
اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل سوشل میڈیا صارفین کی تنقید سے تنگ آگئیں
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام پوسٹیں ڈیلیٹ کر کے انسٹاگرام پر سب کو انفالو کردیا
-
سادہ چیزوں میں رومانس مجھے زیادہ متاثر کرتا ہے، صنم جنگ
-
اداکارہ ایشا دیول کا اداکار فردین خان کی فلمی دنیا میں واپسی پر خوش آمدید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.