کراچی : ثانیہ ناز ہمارے گھر میں نوکرانیوں کی طرح رہتی تھی ، عزیر بلوچ کے اہل خانہ کے انکشافات

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 2 فروری 2016 11:53

کراچی : ثانیہ ناز ہمارے گھر میں نوکرانیوں کی طرح رہتی تھی ، عزیر بلوچ ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02 فروری 2016ء) : نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے گفتگو کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کے سر غنہ عزیر بلوچ کے اہلٍ خانہ نے پیپلز پارٹی اور ان کے رہنماؤں سے متعلق حیران کُن انکشافات کیے۔ عزیر بلوچ کی بیٹی نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ثانیہ ناز میرے والد کے دل میں جگہ بنانا چاہتی تھی اور یہی وجہ ہے کہ وہ ہمارے گھر میں نوکرانیوں کی طرح رہتی تھی۔

(جاری ہے)

عزیر بلوچ کی بیٹی نے مزید کہا کہ ثانیہ ناز یا جاوید ناگوری کی اتنی حیثیت نہیں ہے کہ وہ کسی کو کھانا کھلا سکیں وہ دعوت میرے والد عزیر بلوچ ہی کی جا نب سے دی گئی تھی جس میں شرمیلا فاروقی اور شہلا رضا سمیت پیپلز پارٹی کے دیگر رہنما شریک ہوئے تھے۔ پروگرام کے دوران عزیر بلوچ کے اہلٍ خانہ نے فریال تالپورکے ساتھ اپنے ہی گھر میں بنائی ہوئی تصاویر بھی دکھائیں۔ انہوں نے پیپلز پارٹی رہنماؤں کے بارے میں مزید کیا انکشافات کیے آپ بھی سُنیں:

متعلقہ عنوان :