اجے دیوگن فلم”شیوے“ میں ہدایتکاری کے ساتھ ساتھ گلوری بھی کرینگے

منگل 2 فروری 2016 12:04

اجے دیوگن فلم”شیوے“ میں ہدایتکاری کے ساتھ ساتھ گلوری بھی کرینگے

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 فروری۔2016ء)بالی وڈ اداکار اجے دیوگن اپنی آنے والی فلم ’شیوے‘ کے ساتھ ہدایت کاری کے ساتھ ساتھ گلوکاری کا بھی مظاہرہ کریں گے۔بھارتی اخبار کے مطابق فلم کے میوزک کمپوزر میتھون کا کہنا تھاکہ میں نے اداکار اجے دیوگن سے جنوری میں فلم کے گانے کے حوالے سے بات چیت کی تھی۔ اجے کو میوزک کی بہت اچھی سمجھ ہے اور یہ گانا فلم کی جان ہوگا۔

انہیں اس کا خیال بے حد پسند آیا جس کے بعد ٹائٹل سانگ گانے کی حامی بھی بھرلی۔

(جاری ہے)

اس گانے میں کچھ انٹرنیشنل آرٹسٹ بھی اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔میتھون کا مزید کہنا تھا اجے نے انہیں فلم کے میوزک کے حوالے سے مکمل آزادی دی اور وہ اس گانے کے گلوکاری کے لیے اجے دیوگن کے علاوہ کسی اور کے بارے میں نہیں سوچ سکتے۔اجے دیوگن فلم’ ’شیوے“ میں مرکزی کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی ہدایت کاری کے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں۔فلم کے میوزک کے حوالے سے میتھون نے بتایا کہ انہوں نے فلم کے میوزک کو لے کر کافی محنت کی اور ان کا دعویٰ تھا کہ اپنے دس سالہ کیرئیر میں انہوں نے ایسا میوزک نہیں بنایا۔اجے اس گانے کی ریکارڈنگ اس ماہ کے آخر تک مکمل کرلیں گے۔