اے این ایف کی کارروائیاں،لاکھوں روپے کی منشیات برآمد،7ملزمان گرفتار
منگل 2 فروری 2016 12:30
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 فروری۔2016ء) اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) نے 6 کارروائیوں میں 37.5 کلوگرام ہیروئن، 4000نشہ آور گولیاں اور 14.5کلوگرام چرس بر آمدکر لی، منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث 7ملزمان کو گرفتار کرلیا گیااور 2 گاڑیاں ضبط کرلی گئیں۔اے این ایف نے منشیات کے خلاف جاری مہم کے دوران راولپنڈی، لاہو ر، پشاور اور کراچی کے علاقوں میں6مختلف کاروائیوں کے دوران 37.5 کلوگرام ہیروئن، 4000نشہ آور گولیاں اور 14.5کلوگرام چرس بر آمدکر لی، جبکہ منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث 7ملزمان کو گرفتار کر لیا اورمنشیات کی اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی2گاڑیاں قبضے میں لے لیں۔
برآمد شدہ ہیروئن کی زیادہ تر مقدار بیرون ملک اسمگل کی جا رہی تھی۔ جو عالمی منڈی میں مالیت تقریباًساڑھے 7کروڑ روپے بنتی ہے۔(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق، اے این ایف راولپنڈی نے ایک اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے کوہ نور ملز بس سٹاپ، جی ٹی روڈ، راولپنڈی پر ایک سوزوکی پریمیو کارکو قبضے میں لے کر اس کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 10کلوگرام ہیروئن برآمد کر لی اور پشاور کے رہائشی عرفان اللہ اور رومان درانی نامی 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
دوسری جانب اے این ایف لاہور ائیر پورٹ ٹیم نے ائیرکارگو آفس، علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ، لاہور سے برطانیہ جانے والی ایک شپمنٹ کو قبضے میں لے کر اس میں موجود گارمنٹس کے کارٹن میں چھپائی گئی 6.5کلوگرام ہیروئن برآمد کر لی۔ ابتدائی تفتیش کے بعد عزیر خورشید اور امان اللہ نامی لاہور کے رہائشی 2ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ادھر اے این ایف لاہور روڈ چیک ٹیم نے شیر شاہ ٹول پلازہ، ملتان کے قریب ایک ہینو ٹرک کی تلاشی کے دوران اس کے مصنوعی چھت میں چھپائی گئی 11.7 کلوگرام چرس برا?مد کر لی۔ گاڑی میں موجود حبیب اللہ نامی شخص کو بھی موقع سے گرفتار کر لیاگیا۔اس طرح اے این ایف پشاور نے موٹر وے ٹول پلازہ، پشاور کے قریب سے میری خیل نامی خیبر ایجنسی کے رہائشی ملزم کو حراست میں لیا جبکہ وہ پشاور سے راولپنڈی جانے والی ایک مسافر گاڑی میں سوار تھا اور اس کے ذاتی قبضے سے 2.8کلوگرام چرس برآمد کر لی۔ایک اور واقعے میں اے این ایف کراچی ائیر پورٹ ٹیم نے جناح انٹر نیشنل ائیر پورٹ، کراچی پر شبیر حسین نامی کراچی کے رہائشی شبیر حسین نامی کراچی کے رہائشی ملزم کو حراست میں لیااور اس کے سامان کی تلاشی کے دوران اس میں موجود تھرماس میں چھپائی گئی 4000 نشہ آور گولیاں (وزنی 1.17کلوگرام)را?مد کر لی۔ ملزم ائیر عریبیہ کی فلائیٹ نمبر G9-548 سے شارجہ روانہ ہو رہا تھا۔ادھر اے این ایف کراچی بندر گاہ ٹیم نے اطلاعات پر مبنی کاروائی کے دوران سری لنکا روانہ کئے جانے والے کنٹینر کو تحویل میں لے کر اس میں روانہ کی جانے والی مہندی کی پیٹیوں سے 21 کلوگرام ہیروئن برآمد کر لی۔ تمام مقدمات اے این ایف کے متعلقہ تھانوں میں درج کر لئے گئے ہیں، مزید تفتیش جاری ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں سال 2023 کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
-
رمضان شوگر مل ریفرنس کیس وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہبازکی حاضری سے معافی کی درخواست منظور
-
اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی قرارداد کو امریکہ نے ویٹو کر دیا
-
ایران پر اسرائیل کے حملے اور دھماکوں کے بعد پروازیں معطل
-
سٹاک مارکیٹ میں اضافہ غیر ملکی خریداروں کا بڑھتا ہوا رحجان ہے،محمد اورنگزیب
-
روس نے جرمن فاونڈیشن پر پابندی لگا دی
-
چین میں پاکستان کے سفیر کا دارالحکومت بیجنگ میں ہواوے کے نمائشی مرکز کا دورہ ، منصوبوں اور پاکستان کے ساتھ شراکت داری پر تبادلہ خیال
-
آرمی چیف جنرل عاصم منیرسے سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع میجر جنرل طلال بن عبداللہ الاوطیبی کی ملاقات
-
ایران : اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں اسرائیل نے میزائل حملہ کیا‘امریکی میڈیا کا دعوی
-
پاکستان کی معیشت 2047 تک تین ٹریلین ڈالرتک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، سعودی سرمایہ کاروں کے لیے بینکاری اور سرمایہ کاری کے قابل منصوبے پیش کر یں گے، وزیرخزانہ محمداورنگزیب کی واشنگٹن میں ملاقاتوں ..
-
غیر ملکیوں کی گاڑی پر حملہ، دہشتگرد حملہ آور پیدل چل کر گاڑی تک پہنچے،ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہیسر
-
فیض حمید نے دھرنے کے دوران ملاقات میں استعفے کا کہا تھا ،زاہد حامد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.