پشاور میں بھی ’دیوار مہربانی‘۔۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 2 فروری 2016 12:38

پشاور میں بھی ’دیوار مہربانی‘۔۔

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02 فروری 2016ء) : ایران سے چلی دیوارٍ مہربانی نے پاکستان کے شہر پشاور میں بھی اپنے قدم جما لیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کے ایک نوجوان اسد علی لودھی نے اس ”دیوارٍ مہربانی“ کی بنیاد رکھی۔

(جاری ہے)

اسد علی کا کہنا ہے میں ایران میں بنی اس ”دیوارٍ مہربانی“ سے بہت متاثر ہو اجس کے بعد میں نے اپنے شہر میں بھی اس دیوار کو بنانے کاسوچا اور بالآخر میں کامیاب ہو گیا۔

اسد علی کا کہنا تھا کہ لوگ گرم کپڑے اور کھانا عطیہ کرتے ہیں، گو کہ یہاں پر آ کر کچھ دینے اور یہاں سے آ کر کچھ لینے والے کے مابین کوئی رشتہ یا رابطہ نہیں ہے لیکن ضرورت کا احساس ان دو لوگوں کو آپس میں جوڑتا ہے۔ واضح رہے کہ ایران سے مقبول ہوا یہ نظریہ پہلے جرمنی ، پھر پاکستان اور پھر چائنہ میں بھی خوب سراہا گیا، پشاور میں بنی اس ”دیوارٍ مہربانی“ کی جھلک آپ بھی دیکھیں:

متعلقہ عنوان :