پاکستان کرکٹ بورڈ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے بورڈ اجلاس میں بگ تھری کے خلاف سخت موقف اپنائیگا

منگل 2 فروری 2016 12:43

پاکستان کرکٹ بورڈ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے بورڈ اجلاس میں بگ تھری کے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 فروری۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے بورڈ اجلاس میں بگ تھری کے خلاف سخت موقف اپنائیگا ‘ پاک بھارت باہمی سیریز نہ ہونے پر بھی آواز بلند کی جا ئیگی ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع نے بتایا کہ بورڈ سمجھتا ہے کہ بگ تھری کے حمایت کا پاکستان کو کوئی فائدہ نہیں ہوا ‘سب سے بڑا فائدہ پاک بھارت سیریز کا تھا جس کا انعقاد ممکن نہیں ہو سکا ۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کے چیئر مین ششانک منوہر بھی بگ تھری کی مخالفت کر چکے ہیں ‘چیئرمین شہریار خان نے بھی بگ تھری کو جمہوری قرار نہیں دیا اور عندیہ دیا تھا کہ وہ آئی سی سی کے اجلاس میں اس بار بات کریں گے۔ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی کہ پی سی بی جمعرات اور جمعہ کو ہونے والے آئی سی سی بورڈ اجلاسوں میں سخت موقف اپنائیگا اس کے ساتھ ایم او یو کے باوجود پاک بھارت باہمی سیریز کے نہ ہونے پر بھی آواز بلند کی جا ئیگی اور آئی سی سی کے پلیٹ فارم پر مثبت پیش رفت نہ ہو ئی تو مستقبل کا لائحہ عمل تیار کیا جا ئے گا ۔

متعلقہ عنوان :