سری لنکا کیخلاف تین میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز کیلیے بھارتی ٹیم کا اعلان ،کوہلی کو آرام دینے کا فیصلہ

منگل 2 فروری 2016 12:43

سری لنکا کیخلاف تین میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز کیلیے بھارتی ٹیم کا اعلان ..

کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 فروری۔2016ء)سری لنکا کے خلاف تین میچوں کی ٹی -20 سیریز کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے جس میں وراٹ کوہلی کو آرام دیا گیا ہے۔سری لنکا کے خلاف نو فروری سے شروع ہونے والی اس سیریز میں مہندر سنگھ دھونی ہی ٹیم کی کپتانی کریں گے۔آسٹریلیا کے خلاف ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کوہلی کامیاب ترین کھلاڑی رہے تھے لیکن سلیکٹروں نے انھیں آئندہ ماہ ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ٹیم میں دہلی کے بائیں ہاتھ کے بولر پون نیگی کو شامل کیا گیا ہے، وہ اس سے قبل آئی پی ایل میں چینّئی سوپر کنگز کی جانب سے کھیل چکے ہیں۔فاسٹر بولر بھونیشور کمار جو آسٹریلیا کے خلاف چوٹ کی وجہ سے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت نہ کرسکے تھے انھیں بھی ٹیم میں رکھا گیا ہے۔بھارتی ٹیم میں ایم ایس دھونی (کپتان)، روہت شرما، شکھر دھون، اجنکیا رہانے، منیش پانڈے، سریش رینا، یوراج سنگھ، ہاردک پانڈیا، روندر جڈیجہ، آر اشون، جسپریت بمرا، اشیش نہرا، ہربھجن سنگھ، بھونیشور کمار اور پون نیگی شامل ہیں ۔سری لنکا کے خلاف بھارتی خاتون ٹیم بھی ون ڈے اور ٹی -20 سریز کھیلے گی۔