20 رکنی قومی ٹینس ، سکواش کی ٹیمیں ساؤتھ ایشین گیمز کیلئے 4 فروری کو بھارت روانہ ہونگی

منگل 2 فروری 2016 12:44

20 رکنی قومی ٹینس ، سکواش کی ٹیمیں ساؤتھ ایشین گیمز کیلئے 4 فروری کو بھارت ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 فروری۔2016ء)20 رکنی قومی ٹینس اور سکوائش کی ٹیمیں ساؤتھ ایشین گیمز کیلئے 4 فروری کو اسلام آباد سے بھارت روانہ ہوں گی۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری محمد خالد رحمانی کے مطابق ساؤتھ ایشین گیمز 6 سے 16 فروری تک بھارت میں کھیلے جائینگے جس میں ٹینس کا ایونٹ سات فروری کو شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

جس میں 4 مرد اور 4خواتین کھلاڑی شرکت کریں گے ان کے ہمراہ دو آفیشلز بھی ہوں گے ‘ مرد کھلاڑیوں میں اعصام الحق ‘ عقیل خان ‘ یاسر خان اور محمد عابد شامل ہیں جبکہ خواتین کھلاڑیوں میں سارہ محبوب ‘ سارہ منصور‘ اوشنہ سہیل اور ایمان قریشی جبکہ آفیشلز میں رشید ملک اور محمد خالد صدیق بطور منیجر ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔

ساؤتھ ایشین گیمز میں شرکت کیلئے 10 رکنی قومی سکوائش ٹیم 4 فروری کو بھارت جائے گی جس میں 4 مرد اور 4 خواتین کھلاڑی شرکت کریں گے ان کے ہمراہ دو آفیشلز بھی ہمراہ ہوں گے۔ مرد کھلاڑیوں میں ناصر اقبال ‘ فرحان زمان ‘ دانش اطلس اور شیخ ثاقب شامل ہیں جبکہ خواتین کھلاڑیوں میں ماریہ طور‘ مقدس اشرف ‘ ثمر انجم اور سعدیہ گل جبکہ فہیم گل اور سطوت بابر بطور منیجر ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔