آل پاکستان انٹر بورڈ سپورٹس گالا 15 فروری سے اسلام آباد میں شروع ہوگا

منگل 2 فروری 2016 12:44

آل پاکستان انٹر بورڈ سپورٹس گالا 15 فروری سے اسلام آباد میں شروع ہوگا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 فروری۔2016ء)پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام انٹر بورڈ سپورٹس گالا 15 سے 22 فروری تک پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

پاکستان سپورٹس بورڈ کی میڈیا ڈائریکٹر شازیہ اعجاز نے بتایا کہ ایونٹ میں شرکت کیلئے 24 بورڈز کی ٹیموں نے تصدیق کر دی ہے، اور ایونٹ میں ملک بھر سے تعلیمی بورڈز کے ہزاروں کھلاڑی شرکت کریں گے، مرد اور خواتین کھلاڑی اتھلیٹکس، بیڈمنٹن، ہاکی، ٹیبل ٹینس اور والی بال کے کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لیں گے۔