آئی فون 6 ایس کی ایلومینیئم باڈی کا ایساٹسٹ آج تک کسی نےلیا ہوگا

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی منگل 2 فروری 2016 12:53

آئی فون 6 ایس کی ایلومینیئم باڈی کا ایساٹسٹ آج تک کسی نےلیا ہوگا

روکلین، کیلیفورنیا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2فروری2016ء) کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے یوٹیوبر نے اپنےنئے آئی فون 6 ایس 7000 سیریز کی ایلومینیئم باڈی کی مضبوطی چیک کرنے کے لیے ایک ٹسٹ لیا ہے۔ اس نے اپنے بالکل نئے آئی فون کو مٹی اور گارے میں دوڑنے والی بائیک کی چین میں رکھ کر موٹرسائیکل کو چلا دیا۔ یوٹیوبر TechRaxکی طرف سے پوسٹ کی گئی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ویڈیو لاگر اپنے نئے آئی فون کو دکھاتے ہوئے اپنے تجربے کے بارے میں بتا رہا ہے۔

اُس نے آئی فون 6ایس کو باقاعدہ استعمال کر کے اس کے بالکل ٹھیک اور نیا ہونے کا ثبوت بھی دیا۔ اس کے بعد اس نے فون کو اپنی سینڈ پر کھڑی بائیک کی چین میں رکھ دیا۔ اس کے بعد اس نے جیسے ہی ریس دی فون ذرا سا آگے ہوا اور سکرین میں دو دندانے گھسنے کے باعث اس کی سکرین سیاہ ہوگئی۔

(جاری ہے)

اس نے مزید ریس دی تو فون نے آرام سے چین کے ساتھ گھوم کر اپنا چکر پورا کیا اور نیچے جا گرا۔

اس کے بعد ویڈیو لاگر نے اپنا فون دکھایا، اس کی سکرین میں کئی سوراخ ہو چکے تھے۔ پھر وی لاگر نے فون کو الٹا کر کے دوبارہ چین کے اندر رکھا اور ریس دے دی۔ فون کا ایک بار پھر کباڑا ہوگیا اور وہ پھر نیچے جا گرا۔ اس تجربے کے بعد ناقابل استعمال آئی فون کی شکل کیلے کی طرح ہوگئی تاہم وی لاگر کی شکل کے بارے میں اندازہ نہیں لگایا جا سکا۔