اداکارہ فرزانہ تھیم کی ڈرامہ سیریل ”بابل کا آنگنا نہ چھوٹے “نے ڈرامہ بینوں کو اپنے سحر میں گرفتار کرلیا

منگل 2 فروری 2016 12:58

اداکارہ فرزانہ تھیم کی ڈرامہ سیریل ”بابل کا آنگنا نہ چھوٹے “نے ڈرامہ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 فروری۔2016ء )اداکارہ فرزانہ تھیم کی ڈرامہ سیریل ”بابل کا آنگنا نہ چھوٹے “نے ٹی وی ڈرامہ بینوں کو اپنے سحر میں گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ کراچی کے نجی ٹی وی چینل سے آن اےئر ڈرامہ سیریل ”بابل کا آنگنانہ چھوٹے “اداکارہ فرزانہ تھیم اور دیگر اداکاروں کی شاندار اداکاری اور منفرد موضوع کی وجہ سے ٹی وی دیکھنے والوں کی نظر میں سب سے زیادہ مقبول ڈرامہ ثابت ہورہا ہے اورڈرامہ سیریل کی ریٹنگ میں بھی روز با روز اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ۔

ڈرامہ سیریل ”بابل کا آنگنانہ چھوٹے “کے ڈائریکٹر تحسین ہیں ۔ علاوہ ازیں اداکارہ فرزانہ تھیم کی ایک اور نئی ڈرامہ سیریل ”ایک پل کی چھاؤں “رواں ماہ میں نجی ٹی وی چینل سے آن اےئر ہوگی۔