فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے جدید طرز کے سینماء گھروں کی تعمیر ضروری ہے ‘ ہدایتکار سہیل خان

منگل 2 فروری 2016 12:58

فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے جدید طرز کے سینماء گھروں کی تعمیر ضروری ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 فروری۔2016ء) پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور ہدایتکار سہیل خان نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے جدید طرز کے سینماء گھروں کی تعمیر ضروری ہے ، فنانسر ز کروڑوں روپے سرمایے سے فلمیں بناتے ہیں مگر جب ریلیزنگ کا وقت آتا ہے تو بدقسمتی سے سینما گھر دستیاب نہیں ہوتے جس کی وجہ پروڈیوسروں کو بہت سارا مالی نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان میں جدید ترین سینما گھروں کی جلد تعمیر کو ممکن بنایا جائے تو فنانسرز کے اعتماد میں بہت اضافہ ہوگا جو فلم انڈسٹری کی بقاء کیلئے نہایت ضروری ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں سہیل خان نے کہاکہ پاکستان میں نہایت اچھی اور معیاری فلمیں بنائی جارہی ہیں اگر فلم اچھی ہوگی تو لازمی طور پر کامیاب بھی ہوگی ۔ناراض فلم بینوں کی سینماء گھروں میں واپسی کیلئے معیار پر توجہ دینی ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :