پاکستان میں قوالی کا فن روز بروز ترقی کی طرف گامزن ہے ‘ شیر میانداد

منگل 2 فروری 2016 12:58

پاکستان میں قوالی کا فن روز بروز ترقی کی طرف گامزن ہے ‘ شیر میانداد

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 فروری۔2016ء ) نامور قوال شیر میانداد نے کہا ہے کہ پاکستان میں قوالی کا فن روز بروز ترقی کی طرف گامزن ہے ، نت نئی ایجادات کے باعث قوال جدید ترین ساز آلات استعمال کررہے ہیں جس کی وجہ سے قوالی جدت کی طرف چل پڑی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ کئی سال پہلے اب تک قوال پرانے سازوں سے استفادہ کرتے تھے مگر اب ماحول تبدیل ہوچکاہے ۔

پاکستانی قوالی پوری دنیا میں سنی اور پسند کی جاتی ہے ۔استاد نصرت فتح علی خان ، شیر علی ،عزیز میاں ،غلام فرید صابری اورجاوید میاں داد جیسے عظیم قوالوں نے فن قوالی کو پوری دنیا میں متعارف کروانے میں اہم کردار اداکیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنے سینئرز کے تجربات سے فائدہ اٹھاناچاہیے تاکہ ان کے فن کو خراج تحسین پیش کیا جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :