محبت ایک عظیم جذبہ ہے ،مجھے پہلی محبت اپنی کلاس ٹیچر سے ہوئی تھی ‘ معمر رانا

منگل 2 فروری 2016 13:03

محبت ایک عظیم جذبہ ہے ،مجھے پہلی محبت اپنی کلاس ٹیچر سے ہوئی تھی ‘ معمر ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 فروری۔2016ء )نامور اداکار معمر رانا نے کہا ہے کہ محبت ایک عظیم جذبہ ہے ،مجھے پہلی محبت اپنی کلاس ٹیچر سے ہوئی تھی ، محبت کرنے والے لوگ بڑے حساس اور درد دل رکھنے والے ہوتے ہیں ، میں حیران ہوں کہ لوگ نفرت کیلئے کیسے وقت نکال لیتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ میرے پرستاروں کی شدید خواہش ہے کہ میں فلموں میں زیادہ پرکام کروں مگر ٹی وی کی مصروفیات کی وجہ سے فلموں کووقت نہیں دے پارہا ہوں ۔میں واحد اداکار ہوں جس نے شوبز کے تمام شعبوں میں اپنا لوہا منوایا۔ معمر رانا نے کہاکہ دور حاضر میں نہایت اچھی اور معیاری فلمیں بنائی جارہی ہیں جو فلم انڈسٹری کی بقاء کیلئے اچھی بات ہے ۔