برطانوی گلوکارہ اڈلی نے امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو ریلیوں میں اپنے گانے بجانے سے منع کر دیا

منگل 2 فروری 2016 13:03

برطانوی گلوکارہ اڈلی نے امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو ریلیوں ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 فروری۔2016ء) معروف برطانوی گلوکارہ اڈلی کے دنیا بھر موجود دیگر پرستاروں کی طرح ڈونلڈ ٹرمپ بھی انکی موسیقی کے بہت بڑے مداح ہیں۔سابق رئیلٹی ٹی وی شو کے میزبان اور حالیہ امریکی صدر کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ آجکل اپنی الیکشن مہمات کے دوران گلوکارہ کے گانے چلاتے ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم ”ہیلو“ سنگر کی جانب سے صدراتی امیدوار کو سختی سے اپنے گانے الیکن مہم میں بجانے سے منع کیا گیا ہے۔

اڈلی کے ترجمان نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گلوکارہ نے کسی بھی سیاسی رہنما کو اپنی سیاسی مہمات کیلئے نا کبھی ماضی میں اپنی موسیقی استعمال کرنے کی اجازت دی اور نہ ہی اب دینے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ پس اسی بنا پر وہ ڈونلڈ ٹرمپ کو خبر دار کرنا چاہتی ہیں کہ آئندہ وہ اپنی الیکشن مہم میں انکے گانے ہر گز نہ بجائیں ورنہ نتائج کے ذمہ دار وہ خود ہوں گے

متعلقہ عنوان :