موبائل میسجنگ سروس وٹس ایپ کے ماہانہ صارفین کی تعداد ایک ارب ہوگئی ہے ‘فیس بک

وٹس ایپ پرروزانہ 42 ارب پیغامات اور 25 کروڑ ویڈیوز شیئر کی جاتی ہیں ‘ بیان

منگل 2 فروری 2016 13:08

موبائل میسجنگ سروس وٹس ایپ کے ماہانہ صارفین کی تعداد ایک ارب ہوگئی ..

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 فروری۔2016ء) فیس بک نے کہاہے کہ اس کی موبائل میسجنگ سروس وٹس ایپ کے ماہانہ صارفین کی تعداد ایک ارب ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ تعداد فیس بک کے اپنی میسنجر موبائل ایپلی کیشن کے صارفین سے زائد ہے جس کے ماہانہ 80 کروڑ صارفین ہیں۔فیس بک کے مطابق وٹس ایپ پرروزانہ 42 ارب پیغامات اور 25 کروڑ ویڈیوز شیئر کی جاتی ہیں۔فیس بک نے 2014 میں یہ موبائل میسجنگ ایپلی کیشن 19 ارب ڈالر میں خریدی تھی۔

متعلقہ عنوان :