مریکی گلو کار کرس براؤن کا گریمی ایوارڈز کیلئے نامزدگیوں پر اظہار ناپسندگی

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 2 فروری 2016 13:19

مریکی گلو کار کرس براؤن کا گریمی ایوارڈز کیلئے نامزدگیوں پر اظہار ناپسندگی

لاس اینجلس( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 02 فروری۔2015ء )امریکی گلو کار کرس براؤن نے اس سال کے گریمی ایوارڈز کیلئے نامزدگیوں پر اپنی ناپسندگی کا اظہار کر دیا۔ کرس براؤن کا کہنا ہے کہ لوگ گریمی ایوارڈز کی نامزدگیوں کیلئے لابینگ کرنے لگ گئے ہیں تاکہ ایوارڈ ملے نہ ملے ان کی ایک شناخت بن جائے۔

(جاری ہے)

کرس نے کہا کہ لوگ کام کم کرتے ہیں اور اپنے نام کو نمایاں کرنے کیلئے جدوجہد زیادہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی طبعیت اور مرضی کا میوزک تشکیل دیتے ہیں اور انہوں نے اس کیلئے خود کو بالکل آزاد رکھا ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایوارڈز ان کے نزدیک کام پر نہیں بلکہ ذاتی پسندیدگی کی بنیاد پر دیئے جانے لگے ہیں۔