شادی کی تقریب سادہ اور خوبصورت رکھنا چاہتی ہوں،گلو کارہ ماریہ کیری

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 2 فروری 2016 13:25

شادی کی تقریب سادہ اور خوبصورت رکھنا چاہتی ہوں،گلو کارہ ماریہ کیری

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 02 فروری۔2015ء) گلو کارہ ماریہ کیری نے اپنی شادی کی تقریب سادہ اور خوبصورت رکھنے کی خواہش ظاہر کی ہے ۔

(جاری ہے)

ماریہ کیری جنہوں نے کچھ عرصہ قبل جمیز پیکر سے منگنی کی ہے اور جلد ہی ان سے شادی کاارادہ رکھتی ہیں نے کہا ہے کہ وہ شادی کو بڑا اور شاندار رکھنے کے بجائے اس کو مختصر اور سادہ رکھنے کی خواہشمند ہیں اور جیمز کا بھی ہہی خیال ہے اس طرح ان کی شادی خوبصورت دیکھائی دے گی۔ ماریہ نے کہا کہ میں اور جیمز ایک ایک مرتبہ شاندار شادیاں کرنے کا شوق پورا کر چکے ہیں اب کی مرتبہ ہم سادہ سی تقریب میں شادی کرلیں گے۔