ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ، پاکستان کی کمزور ٹیموں کو تیاری کرانے کی پیشکش

منگل 2 فروری 2016 13:35

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ، پاکستان کی کمزور ٹیموں کو تیاری کرانے کی پیشکش

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 فروری۔2016ء)پاکستان کر کڑ بورڈ( پی سی بی )نے ورلڈ ٹی ٹو ئنٹی میں شرکت کرنیوالی کمزور ٹیموں کو بھرپور تیاری کروانے کی پیشکش کردی۔ عمان‘ ہانگ کانگ اور افغانستان کے بورڈز کو آفرکے دعوت نامے بھی بھجوا دیے گئے۔تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے عمان‘ ہانگ کانگ اور افغانستان کے بورڈز کو بھجوائے گئے دعوت ناموں کے ساتھ گزشتہ سال زمبابوے کے دورہ پاکستان کے دوران کئے گئے سکیورٹی کے شاندار انتظامات کا حوالہ بھی دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پی سی بی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ چیئرمین شہریار خان نے عمان‘ ہانگ کانگ اور افغانستان کے بورڈز کے ساتھ ساتھ آئی سی سی سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ ورلڈ ٹی ٹوینٹی سے پہلے کوالیفائنگ کھیلنے والے ممالک کو پاکستان میں تیاری کیلئے دورہ کرنے پر راضی کرنے میں مدد کرے۔ورلڈ ٹی ٹوینٹی کرکٹ ٹورنامنٹ اگلے ماہ سے بھارت میں کھیلا جارہا ہے۔ کوالیفائنگ کھیلنے والے ممالک میں زمبابوے‘ بنگلہ دیش کے علاوہ آئیرلینڈ‘ سکاٹ لینڈ‘ ہالینڈ‘ عمان‘ ہانگ کانگ اور افغانستان شامل ہیں۔ کوالیفائنگ راونڈ کی دو ٹاپ ٹیمیں آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوینٹی کا مین راونڈ کھیلنے کی اہل ہو نگی۔