چچا زاد بھائیوں اکمل برادران کی وجہ سے میرے ساتھ بھی ان جیسا سلوک ہوتا ہے، بابر اعظم

منگل 2 فروری 2016 13:35

چچا زاد بھائیوں اکمل برادران کی وجہ سے میرے ساتھ بھی ان جیسا سلوک ہوتا ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 فروری۔2016ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اْبھرتے ہوئے نئے مڈل آرڈر بیٹسمین بابر اعظم نے کہا ہے کہ چچا زاد بھائیوں اکمل برادران کی وجہ سے ان کے ساتھ بھی وہی سلوک کیا جا تا ہے جو ان کے کزنز کے ساتھ ہوتا ہے۔حالیہ دورہ نیوزی لینڈ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ایک بات تو بہت ہی کلیئر ہے کہ تنقید ہو یا تعریف ہو ،میں اکمل برادران کی بہت عزت کرتا ہوں اور یہ بھی سچ ہے کہ جہاں اس رشتے کی وجہ سے مجھے فائدہ ہوا وہیں کچھ نقصان بھی ہوا کیونکہ آپ کو تو پتہ ہے کہ ہمارا کلچر ہی ایسا ہے کہ کچھ لوگ آپ کے رشتے داروں کو اگر پسند کرتے ہیں تو وہ آپ کو عزت دیتے ہیں اور اگر کچھ پسند نہیں کرتے تو پھر وہ آپ کو بھی اسی نظر سے دیکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں بابراعظم نے کہا کہ کامی بھائی! نے میری بہت مدد اور ہمیشہ حوصلہ افزائی کی ہے۔ہمارے گھر میں کرکٹ کوئی عجیب و غریب بات نہیں، ہم سب ہی کرکٹ کھیلتے ہیں۔میں نے بھی بہت کم عمری میں کرکٹ شروع کردی تھی پہلے میں انڈ ر16 ٹیم میں سلیکٹ ہوا پھر وہاں اچھی کارکردگی دکھا کر انڈر 19 میں اور پھر پاکستانی ٹیم تک پہنچا۔ان سارے مراحل میں مجھے ہر قدم پر اکمل برادران نے بھرپور سپورٹ کیا جس کے لئے میں ان کا شکرگزار بھی ہوں لیکن میرے لئے یہ سب اتنا آسان بھی نہیں تھا۔پاکستان میں مجھ سے بھی بہت بہتر کرکٹرز موجود ہیں لیکن یہ اللہ کا کرم ہے کہ مجھے پاکستان کی جانب سے کھیلنے کا موقع ملا جس پر میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔

متعلقہ عنوان :