نیکٹا کی جدید و یب سائیٹ لانچ کر دی گئی

ویب سائیٹ پر کوئی نیا مواد موجود نہیں‘ رپورٹ

منگل 2 فروری 2016 13:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 فروری۔2016ء) وزارت داخلہ نے گرچہ نیشنل کاؤنٹر ٹیرارزم اتھارٹی (نیکٹا) کی نئی وی سائیٹ جاری کر دی تاہم اس ویب سائیٹ پر ایسا کوئی مواد اور معلومات نہیں ہیں جو انسداد دہشت گردی سرگرمیوں سے متعلق ہو۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق سرکاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ویب سائیٹ کو وزیر داخلہ کی ہدایت پر مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے اور اس کا مقصد عوام کو نیشنل کاؤنٹر ٹیرارزم اتھارٹی کے حوالے سے آگاہ رکھنا ہے تاہم ویب سائیٹ میں ٹیکنا 2013ء ایکٹ موجود ہے جس کے تحت 20 نکاتی ایکشن پلان تشکیل دیا گیا تاہم اس ویب سائیٹ پر دہشت گردی سے متعلق واقعات یا حکومتی کامیابیوں کے حوالے سے کوئی ڈیٹا موجود نہیں ہے۔

پی پی پی رہنما فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ ویب سائیٹ پر انسداد دہشت گردی سرگرمیوں سمیت کالعدم تنظیموں کے بارے میں ڈیٹا موجود ہونا چاہئے۔