اسلام آباد کی ایک مقامی عدالت نے ایم این اے روحیل اصغر کے خلاف قتل سہو کا کیس درج کرنے کی ہدایت کر دی

منگل 2 فروری 2016 13:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 فروری۔2016ء) اسلام آباد کی ایک مقامی عدالت نے قتل سہو کے الزام میں ایم این اے شیخ روحیل اصغر کے خلاف کیس درج کرنے کے لئے پولیس کو ہدایت کر دی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حکم ایڈیشنل سیشن جج محمد عطا ربانی نے ایک خاتون کی شکایت پر جاری کیا ہے جس میں الزام لایا گیا ہے کہ ایم این اے سہیل اصغر نے ایک سڑک حادثے میں ان کے خاوند کی جان لے لی تھی۔

(جاری ہے)

اور خاتون نے 13 جنوری کو پولیس سے رابطہ کیا تھا۔ اور الزام عائد کیا کہ ان کے سیکیورٹی گارڈ شوہر کو شراب کے نشے میں دھت ایم این اے نے کار کے ذریعے ان کو ٹکر ماری اور ان کے خاوند کی ہسپتال میں موت ہو گئی۔ متوفی کے بیٹے اسرار حسین نے کہا کہ اگرچہ ایس ایس پی کو اس کے ماہ کی شکایت مل گئی ہے تاہم کوئی ایکشن نہیں لیا گیا اس لئے عدالت میں درخوات دی گئی دریں اثناء ایم این اے روحیل اصغر نے کہا کہ عورت اور ان کا بیٹا پیسون کے لئے انہیں بلیک میل کر رہے ہیں

متعلقہ عنوان :