Live Updates

افغان طالبان تنازع کے پرامن حل کیلئے افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات کریں ‘ عمران خان

منگل 2 فروری 2016 14:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 فروری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے افغان طالبان پر زور دیا ہے کہ وہ تنازع کے پْرامن حل کیلئے افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات کریں ۔امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ جنگ مسئلے کا حل نہیں ہے ‘ افغان طالبان مذاکرات کی میز پر آئیں اور حکومت سے بات چیت کریں ۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہاکہ داعش کا وجود عراق پر امریکا کی چڑھائی کا نتیجہ ہے ‘ افغان طالبان کو مذاکرات کی میزپر آنا چاہیے اور یہ تنازع بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہیے ۔ جنگ کبھی کسی مسئلے کا حل نہیں ہوتی ۔ درحقیقت جنگ ایسے نتائج کی جانب لے جاتی ہے جو مطلوب نہیں ہوتے ۔اب داعش کا وجود عمل میں آیا ہے خدا ہی بہتر جانتا ہے کہ صورت حال کس رخ پر جارہی ہے۔ داعش کا وجود عراق پر امریکا کی جنونی چڑھائی کا براہ راست نتیجہ ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات