شریف میموریل ون ڈے کرکٹ لیگ ،ماڈل ٹاؤن جمخانہ نے ویلینشیا کرکٹ کلب کو باآسانی 9وکٹوں سے شکست دیدی

منگل 2 فروری 2016 14:33

شریف میموریل ون ڈے کرکٹ لیگ ،ماڈل ٹاؤن جمخانہ نے ویلینشیا کرکٹ کلب ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 فروری۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ سے منظور شدہ پہلے شریف میموریل ون ڈے لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کے پول میچ میں ماڈل ٹاؤن جمخانہ نے ویلینشیا کرکٹ کلب کو باآسانی 9وکٹوں سے شکست دیدی۔ ماڈل ٹاؤن کلب کرکٹ گراؤنڈ میں منعقدہ میچ میں ویلینشیا کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے تمام وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز بنائے سلمان ملک نے 24، شہزاد ملک نے 20اور عبدلاسلام نے 19رنز بنائے عثمان خالد اور محمد حسن نے 3,3اورعدنان اسلم نے 2وکٹیں حاصل کیں ۔

ماڈل ٹاون جمخانہ نے ہدف 20.2اوورز میں ایک وکٹ کھو کر عبور کر لیا عثمان معروف نے 44اور رمیز یونس نے 42رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی عثمان خالد مین آف دی میچ قرار پائے ۔

(جاری ہے)

شریف میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ ٹاون شپ وائٹس کرکٹ کلب کے زیر اہتمام اور پی سی بی کے مروجہ قوانین کے تحت کھیلا جارہا ہے ٹورنامنٹ میں لاہور ریجن کی بہترین 16کرکٹ کلبز کو دوگروپس میں تقسیم کرکے لیگ کے باہمی میچز کا انعقاد جاری ہے ہر ٹیم کو کم از کم سات لیگ میچز میسر آئیں گے لاہور ریجن میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا ٹورنامنٹ ہے جس میں کلبز کو ذیادہ سے ذیادہ لیگ میچزکھیلنے کو مل رہے ہیں ٹورنامنٹ کو پی سی بی پینل کے ایمپائرز اور سکورز سپروائز کررہے ہیں اور تمام میچز کا نعقاد ریجن کی بہترین کرکٹ گراونڈز میں عمل میں لایا جا رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :