پریانکا چوپڑا آسکر ایوارڈز تقریب میں پرزنٹر کے فرائض سرانجام دیں گی

منگل 2 فروری 2016 15:21

پریانکا چوپڑا آسکر ایوارڈز تقریب میں پرزنٹر کے فرائض سرانجام دیں گی

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 فروری۔2016ء) بولی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کا شمار ان فنکاروں میں ہوتا ہے جو مٹی کو بھی ہاتھ لگائیں تو سونا بن جائے۔ اداکارہ آجکل اپنی متواتر کامیابیوں کی بنا پر شہہ سرخیوں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔گزشتہ برس کی طرح رواں سال بھی اداکارہ دونوں ہاتھوں سے کامیابیاں سمیٹی نظر آتی ہیں۔ اداکارہ جلد ایک اور کامیابی اپنے نام کرنے والی ہیں جو اس سے قبل کسی بھارتی فنکار کے حصے میں نہیں آسکی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کے نام کا 88ویں آسکر ایوارڈ تقریب میں بطور پرزنٹرانتخاب کر لیا ہے۔اکیڈمی ایوارڈ کے آفیشل ٹویٹر پیج پر دیگر ستاروں کے ہمراہ انکے نام کا اعلان کر دیا گیا ہے۔اداکارہ کے ساتھ مذکورہ فرائض سر انجام دینے والے دیگر ستاروں میں سٹیو کیر، کوینسی جونز، بیون ہن لی ، کیراڈ لیٹو، جولیانے مور ، اولیویا من، مارگوٹ روبی ، جانسن سیگل ، اینڈی سرکیز، جے کے سیمنز، کیری واشنگٹن اور رئیس ویدر سپون کے نام شامل ہیں

متعلقہ عنوان :