کراچی میں احتجاج کرنے والے پی آئی اے کو زیرو کرنا چاہتے ہیں، ہڑتالیوں کے پر کاٹ دیں گے، پرویز رشید

منگل 2 فروری 2016 16:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 فروری۔2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ کراچی میں احتجاج کرنے والے پی آئی اے کو زیرو کرنا چاہتے ہیں، ہڑتالیوں کے پر کاٹ دیں گے۔

(جاری ہے)

منگل کو نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کراچی میں پی آئی اے کے ملازمین اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی احتجاجی ریلی پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہڑتال پر جانے والا نوکری سے بھی جائے گا، جو عوام کو تکلیف دیں گے انہیں سزا ملے گی، پروگرام تشکیل دے دیا ہے، متبادل پائلٹ اور انجینئرز کا بندوبست کرلیا گیا ہے، احتجاج کرنے والے پی آئی اے کو زیرو کرنا چاہتے ہیں، ہڑتالیوں کے پر کاٹ دیں گے۔