ملٹری کورٹس کی دی گئی سزا ہم معاف نہیں کر سکتے،سپریم کورٹ
لانس نائیک مکرم حسین راضی نامہ میں مذکورہ ادارہ بتائے کہ راضی نامہ پر معافی دینی ہے یا نہیں،جسٹس خلجی عارف حسین عدالت نے لانس نائیک مکرم حسین راضی نامہ مقدمے میں شیخوپورہ جیل حکام اور جیک برانچ کو قانون کے مطابق کارروائی آگے بڑھانے کا حکم دیدیا
منگل 2 فروری 2016 16:18
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 فروری۔2016ء) سپریم کورٹ نے مارشل لاء کے تحت سزا پانے والے لانس نائیک مکرم حسین راضی نامہ مقدمے میں شیخوپورہ جیل حکام اور جیک برانچ کو قانون کے مطابق کارروائی آگے بڑھانے کا حکم دیتے ہوئے ان سے دو مارچ تک جواب طلب کیا ہے تین رکنی بنچ کے سربراہ جسٹس امیر ہانی مسلم نے کہا ہے کہ سزا فوجی ادارہ دے اور معافی ہم کیسے دے سکتے ہیں ملٹری کورٹس کی دی گئی سزا ہم معاف نہیں کر سکتے جبکہ جسٹس خلجی عارف حسین نے کہا ہے کہ مذکورہ ادارہ بتائے کہ راضی نامہ پر معافی دینی ہے یا نہیں اگر معافی دینی ہے تو جلدی دیں اگر قانون میں صلح نامے اور معافی کی بات نہیں کی گئی ہے تو معافی نامہ نہ دینے کا بھی کوئی قانون نہیں ہے انہوں نے یہ ریمارکس منگل کے روز دیئے ہیں سماعت کے دوران لانس نائیک مکرم حسین کے والد پیش ہوئے اور انہوں نے عدالت کو بتایا کہ جس یونٹ میں فوجی کا قتل ہوا تھا اسی یونٹ کو ہم نے اپنے راضی نام کا بتایا تھا جس پر مذکورہ یونٹ نے راضی نامہ کا خط بنا کر شیخوپورہ جیل حکام کو ارسال کر دیا ہے انہوں نے اس حوالے سے کاپی بھی عدالت میں پش کی ۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
-
وزیردفاع کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت ، فاعی تعاون کے اقدامات سمیت علاقائی سلامتی کے امورکا جائزہ لیا
-
وزیراعلی مریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
گھریلو اور کمرشل سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس لگانے کی تجویز سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.