حکمرانوں کو نجکاری کے معاملے پر ملازمین کو اعتماد میں لینا چاہئیے تھا ، کراچی میں ماڈل ٹاﺅن کی تاریخ دہرائی گئی ۔ پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی میڈیا سے گفتگو
سمیرا فقیرحسین منگل 2 فروری 2016 16:25
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02 فروری 2016ء) : اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے کہا کہ حکمرانوں کے ذہن سے آمریت نہیں نکلی ، عوام پر گولیاں برسانا حکمرانوں کی پُرانی عادت ہے۔ کراچی میں آج ماڈل ٹاﺅن کی تاریخ دہرائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے ایشو پر ہم دیگر سیاسی جماعتوں سے بات چیت کریں گے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت چاہئیے تھا کہ پی آئی اے ملازمین کو بٹھا کر بتاتے کہ نجکاری کیوں کی جا رہی ہے؟ نجکاری کے معاملے پر ملازمین کو اعتماد میں لیا جانا چاہئیے تھا لیکن حکومت نے ایسا نہیں کیا۔حکومت نے پی آئی اے ملازمین کے حقوق کو بلڈوز کیا۔اسمبلی میں بھی پی آئی اے کا بل ملازمین کو قائل لیے بغیر لایا گیا۔(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ سب کو معلوم ہے کہ ن لیگی حکومت نے بزنس کے مفاد میں اپنے لوگوں کو نوازا۔
انہوں نے کہا کہ نجکاری تب کامیاب ہوتی ہے جب اس کا فائدہ عام آدمی کو ہوتا ہے۔ حکومت نے غیر ملکی ائیر لائنز کو ایک سو چار روٹس فراہم کیے ۔ پی آئی نے کی مدد ہی سے اماراتی ائیر لائنز اور دیگر ائیر لائنز قابل ہوئی جو کہ آج دنیا کی بہترین ائیر لائنز میں شمار ہوتے ہیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ شریف برادران کو اسٹیل ملز میں تجربہ تھا ، ان کی اپنی اسٹیل مل چل رہی ہے لیکن کراچی کی بند کر دی گئی ۔ ایسا کیوں ہوا؟ عمران خان نے نیوز کانفرنس کے دوران چھ فروری کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ نجکاری اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کریں گے اور میں بھی شریک ہوںگا ۔ اورآئندہ دو دنوں میں احتجاج کے حوالے سے اہم فیصلہ کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت ڈیزل کی قیمت کو 38روپے فی لٹر تک لے آئیں تو ہر چیز سستی ہو جائے گی ۔ کپتان نے کہا حکومت دو سو ارب روپے کا قرض لے کر اورنج لائن ٹرین بنائی جا رہی ہے ایک وزیر کا گھر بچانے کے لیے اورنج لائن کا روٹ تبدیل کر دیا گیا ۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ اورنج لائن ٹرین کی اتنی ضرورت کیوں پیش آ گئی ؟؟ حکومت کوچاہئیے کہ عوام کا پیسہ صحت اور تعلیم کے شعبے پر خرچ کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.