بھارتی اداکار و ہدایتکار ارباز خان نے طلاق کے معاملے پر سب کے منہ بند کروادئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 2 فروری 2016 16:33

بھارتی اداکار و ہدایتکار ارباز خان نے طلاق کے معاملے پر سب کے منہ بند ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02 فروری 2016ء) : گذشتہ کچھ دنوں سے بھارتی اداکار و ہدایتکار ارباز خان اور ان کی اہلیہ ملائکہ اروڑا خان کے مابین علیحدگی کی خبریں گردش کر رہی تھیں۔

(جاری ہے)

کچھ میڈیا رپورٹس میں تو یہاں تک کہا گیا کہ ملائکہ اروڑا خان کسی بزنس مین کے عشق میں مبتلا ہیں جو ان کی طلاق کی وجہ بن رہا ہے تاہم دونوں کی جانب سے کوئی موقف سامنے نہ آنے پر ان افواہوں کو مزید ہوا ملتی رہی۔

لیکن میڈیا پر گردش کرتی ان خبروں پر اب بالآخر ارباز خان کو موقف سامنے آ گیا ہے جس میں انہوں نے ان تمام افواہوں کی تردید کی ہے۔ ارباز خان کا کہنا تھا کہ اس طرح کی باتیں کرنے والوں کو اپنی زندگیوں پر توجہ دینی چاہئیے ۔ ساتھ ہی انہوں نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک ڈب سمیش بھی شئیر کیا جو کہ مبینہ طور پر ان کی جانب سے ان کے ناقدین کو ایک کرارا جواب ہے۔

متعلقہ عنوان :