مقدمے کی سماعت پر ضائع ہونے والے وقت کے ازالے کے لئے لارجر بنچ بنانے کا فیصلہ چیف جسٹس کو ارسال

منگل 2 فروری 2016 16:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 فروری۔2016ء) قائم مقام چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ درخواست گزاروں کی جانب سے مقدمے کی سماعت کے لئے غلط فورم سے رجوع کرنے پر ضائع ہونے والے وقت کے ازالے کے لئے معاملہ لارجر بنچ بنانے کے لئے چیف جسٹس پاکستان کو ارسال کر دیا ہے ۔ لارجر بنچ ہی اس حوالے سے تمام تر معاملات کا جائزہ لے کر فیصلہ کرے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ ریمارکس منگل کے روز دیئے ہیں قائم مقام چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے مقدمے کی سماعت کی اس دوران عدالت کا کہنا تھا کہ غلط فورم میں جانے سے درخواست گزاروں کا وقت ضائع ہو جاتا ہے دیکھنا چاہتے ہیں کہ اس معاملے کا کس حد تک ازالہ ممکن ہے اس بارے لارجر بنچ کے قیام کے لئے معاملہ چیف جسٹس کو ارسال کر دیا ہے اور لارجر بنچ ہی ان معاملات کا جائزہ لے گا اور فیصلہ دے گا

متعلقہ عنوان :