وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس چار ماہ اکیس دن گزر جانے کے باوجود بھی طلب نہیں کیا

منگل 2 فروری 2016 16:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 فروری۔2016ء) وزیر اعظم نواز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس گزشتہ چار ماہ اکیس دن سے طلب ہی نہیں کیا اور تمام معاملات شہنشاہ کی طرز پر نمٹانے میں مصروف ہیں ۔ وفاقی کابینہ کا آخری اجلاس چار ماہ اکیس دن قبل اسلام آباد میں ہوا تھا ا س کے بعد اجلاس ہونے کی زحمت ہی گوارا نہیں کی گئی ۔

(جاری ہے)

وفقی کابینہ کے اراکین بھی ایک دوسرے کا چہرہ دیکھنے سے بھی قاصر ہیں ۔

قواعد کے مطابق وزیر اعظم کو تمام اہم معاملات پر حمتی فیصلہ کرنے سے پہلے وفاقی کابینہ کو اعتماد میں لینا پڑتا ہے لیکن نواز شریف نے پارلیمنٹ کی طرح وفاقی کابینہ کو بھی اعتماد میں لینے کی زحمت گوارا نہیں کی ۔ نواز شریف نے پارلیمنٹ کے اجلاسوں میں شریک ہونا چھوڑ دیا ہے جس کے خلاف اپوزیشن نے تحریک التواء پیش کی تھی اب وفاقی کابینہ کو بھی عملاً معطل کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :