ٹیکسوں میں چالیس فیصد اضافہ ، ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا ، میڈیا رپورٹ

منگل 2 فروری 2016 17:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 فروری۔2016ء) ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کا آغاز ہوگیا ہے جو کہ جنوری میں گزشتہ سال کے اسی ماہ کے مقابلے میں 3.3فیصد ریکارڈ کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے گزشتہ سال دسمبر سے چالیس بلین روپے ٹیکسوں کے عائد کرنے کے بعد سے مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے کنزیومر پرائس انڈیکس کی پیمائش کے مطابق جنوری میں مہنگائی کی شرح میں 3.3فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے رپورٹ کے مطابق رواں الی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران تیل کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر مہنگائی کی شرح میں کمی برقرار رہی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال نومبر میں مہنگائی کی شرح 2.7یفصد اکتوبر میں 1.6فیصد ستمبر میں 1.3فیصد اگست میں 1.7فیصد اور جولائی میں 108فیصد ریکارڈ کی گئی رپورٹ کے مطابق وزارت خزانہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ محتاط مالی سال اور موثر مانیٹری پالیسیوں کے علاوہ وفاق اور صوبوں میں باقاعدگی سے قیمتوں کی مانیٹرنگ مہنگائی کی شرح متوازن رکھنے کا باعث بنی

متعلقہ عنوان :