ریان ہیرس نے ورلڈ ٹی 20 کو وقت کا ضیاع قرار دیدیا

منگل 2 فروری 2016 17:01

ریان ہیرس نے ورلڈ ٹی 20 کو وقت کا ضیاع قرار دیدیا

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 فروری۔2016ء) آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باوٴلر ریان ہیرس نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کو وقت کا ضیاع قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کو سنجیدگی سے لینے کے لیے ورلڈ کپ کی طرح میچز کھیلنے ہوں گے۔ ریان ہیرس آسٹریلوی ٹیم کی ہندوستان کے خلاف ہوم گراوٴنڈ پر ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وائٹ واش کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کررہے تھے ہیرس کا کہنا تھا کہ ذاتی طورپر میں سمجھتا ہوں کہ "ورلڈ ٹی ٹوئنٹی وقت کا زیاں ہے۔

سابق فاسٹ باوٴلر نے مزید کہا کہ "ہم نے آخری دفعہ ٹی ٹوئنٹی گزشتہ سال انگلینڈ کے خلاف کھیلا تھا اور اس سال ورلڈ کپ کی وجہ سے شاید 6 میچز کھیلیں گے جس میں تین بھارت جانے سے قبل جنوبی افریقہ کے خلاف ہوں گے۔"اس کو سنجیدگی سے لینے کے لیے جب ورلڈ کپ ہورہا ہو تو آپ کو زیادہ سے زیادہ میچز کھیلنے کی ضرورت پڑتی ہے ہیرس ٹورنامنٹ کی خامیوں کے ساتھ آسٹریلین ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں عدم دلچسپی کے پہلو کو بھی اجاگر کرنا چاہ رہے تھے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ کیا ہم اپنی ٹیم کے ساتھ اس کو سنجیدہ لے رہے ہیں لیکن مسئلہ یہ ہے کہ بہت سارے لڑکوں نے گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی کھیلا اور کچھ نیوزی لینڈ جائیں گے لیکن شیڈول آپ کو اس کی بالکل اجازت نہیں دیتا۔واضح رہے حال ہی میں آسٹریلیا کی ٹی ٹوئنٹی لیگ بگ بیش کا اختتام ہوا جس نے اپنی مقبولیت کے تمام سابقہ ریکارڈ تورں ے کے ساتھ عالمی سطح پر کافی پذیرائی بھی حاصل کی لیکن دوسری جانب ٹیم کو ہندوستان کے خلاف 3-0 سے ہار کا سامنا کرنا پڑا۔