عوام کی جان و مال کا تحفظ صرف سیکیورٹی اداروں کی ہی نہیں سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ، جان ہتھیلی پر رکھ کر امن عامہ کو یقینی بنانے والے سیکیورٹی اداروں کو بغیر ثبوت سیاسی بیانات کے ذریعے تنقید کا نشانہ بنانا کسی صورت مناسب نہیں

ترجمان وزارتِ داخلہ کا کراچی صورتحال پربیان‘ وزیر داخلہ کا جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی ‘ زخمیوں سے اظہار افسوس

منگل 2 فروری 2016 18:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 فروری۔2016ء ) ترجمان وزارتِ داخلہ نے کہاہے کہ عوام کی جان و مال اور سرکاری املاک کا تحفظ سیکیورٹی اداروں کی ہی نہیں بلکہ سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ، اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر امن عامہ کو یقینی بنانے اور شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے والے سیکیورٹی اداروں کو بغیر ثبوت سیاسی بیانات کے ذریعے تنقید کا نشانہ بنانا کسی صورت مناسب نہیں، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کراچی میں مظاہروں کے دوران جاں بحق افراد کے لواحقین سے افسوس اور زخمی ہونے والے افراد کے لئے ہمدردی کیاہے۔

منگل کو کراچی میں پیدا ہونے والی صورتحال پر ترجمان وزارتِ داخلہ نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ عوام کی جان و مال اور سرکاری املاک کا تحفظ سیکیورٹی اداروں کی ہی نہیں بلکہ سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہاکہ اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر امن عامہ کو یقینی بنانے اور شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے والے سیکیورٹی اداروں کو بغیر ثبوت سیاسی بیانات کے ذریعے تنقید کا نشانہ بنانا کسی صورت مناسب نہیں ۔

ترجمان نے کہاکہ اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی دیکھا جائے کہ احتجاج کی آڑ میں عوام الناس کیلئے مشکلات پیدا کرنا، مسافروں کی آمد و رفت میں رکاوٹ ڈالنا اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانا کس قانون کے زمرے میں آتا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کراچی میں مظاہروں کے دوران جاں بحق افراد کے لواحقین سے افسوس اور زخمی ہونے والے افراد کے لئے ہمدردی کیاہے ۔

متعلقہ عنوان :