برطانیہ نے داؤد ابراہیم کے4 پاکستانی پتوں والے اثاثے منجمند کردیئے ،بھارتی میڈیا کا دعویٰ

منگل 2 فروری 2016 18:47

برطانیہ نے داؤد ابراہیم کے4 پاکستانی پتوں والے اثاثے منجمند کردیئے ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 فروری۔2016ء ) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ برطانوی محکمہ خزانہ نے انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کے 4 پاکستانی پتوں والے اثاثے منجمند کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہیم جس کے بین الاقومی وارنٹ گرفتاری جاری کیے جاچکے ہیں کے اب برطانوی محکمہ خزانہ نے چار پاکستانی پتوں والے اثاثے منجمند کردیئے ہیں۔واضح رہے کہ بھارت داؤد ابراہیم کوممبئی حملوں کا مجرم مانتا ہے او ر بے بنیاد الزام عائد کرتا آرہا ہے کہ پاکستان نے داؤدابراہیم کو کراچی کے کسی علاقے میں پناہ دے رکھی ہے جبکہ پاکستان کی جانب سے بھارتی الزامات کی ہمیشہ تردید کی جاتی رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :