کراچی فائرنگ سے زخمی ہونیوالا پی آئی اے کا ایک اور ملازم جان کی بازی ہار گیا-کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ‘مزیدہلاکتوں کا خدشہ ہے :ذرائع

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 2 فروری 2016 18:59

کراچی فائرنگ سے زخمی ہونیوالا پی آئی اے کا ایک اور ملازم جان کی بازی ..

کراچی(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02فروری۔2016ء) کراچی میں پی آئی اے کے ملازمین اور پولیس میں تصادم میں فائرنگ سے زخمی ہونیوالوں میں ایک اور پی آئی اے ملازم جان کی بازی ہار گیا ہے جس سے ہلاکتوں کی تعداد 2 ہوگئی ہے جبکہ12 زخمی ہیں جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ذرائع کا کہنا ہے مزیدہلاکتوں کا خدشہ ہے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے سہیل بلوچ نے الزام عائد کیا کہ مظاہرین پر گولیاں رینجرز نے چلائیں جبکہ ترجمان رینجرز نے فائرنگ کرنے کی تردید کی ہے جبکہ ڈی آئی جی ایسٹ کامران فضل کا کہنا ہے کہ پولیس کو معلوم نہیں کہ مظاہرین پر گولیاں کس نے چلائیںخول سے فائرنگ کرنے والوں کا پتا چلائیں گے۔

نجی ہسپتال کے ترجمان کے مطابق فائرنگ سے ہلاک ہوئے ایک شخص کی شناخت عنایت رضاکے نام سے ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ادھر ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ جناح ہسپتال میں فائرنگ اور لاٹھی چارج سے زخمی 4 افراد لائے گئے ،ایک زخمی کو پیٹ اور دوسرے کو بازو میں گولی لگی ہے، زخمیوں کا ڈان نیوز کا کیمرا مین شفیق بھی شامل ہے۔دریں اثناءانٹرنیشنل پریس ایجنسی کے کراچی بیورو کے مطابق فائرنگ سے ہلاک ہونیوالے دونوںافراد کی شناخت عنایت رضا اور سلیم اکبر کے ناموں سے ہوگئی ہے۔

مقامی ہسپتال میں دوران علاج عنایت رضا دم توڑ گیاجوپی آئی کے شعبہ مواصلات میں اسسٹنٹ منیجر تعینات تھا جبکہ جناح ہسپتال میں پی آئی اے کا ایئر کرافٹ انجینئر سلیم اکبر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔دونوں افراد کی لاشیں جناح ہسپتال کے مردہ خانے میں منتقل کردی گئی ہیں۔

کراچی فائرنگ سے زخمی ہونیوالا پی آئی اے کا ایک اور ملازم جان کی بازی ..