دبئی پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے 7 لاکھ 94 ہزار نشہ آور گولیاں برآمد کر لیں

muhammad ali محمد علی منگل 2 فروری 2016 19:27

دبئی پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے 7 لاکھ 94 ہزار نشہ آور گولیاں برآمد ..
دبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02 فروری 2016ء) دبئی پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے 7 لاکھ 94 ہزار نشہ آور گولیاں برآمد کر لی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دبئی پولیس کی جانب سے خفیہ اطلاعات کے موصول ہونے پر اجمین اور العین کے علاقوں میں کاروائی کی گئی۔

(جاری ہے)

اس دوران پولیس کی جانب سے ایک گھر پر چھاپہ مارا گیا اور تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ کاروائی کے دوران 2 گھروں سے منشیات سے بھرے 697 بیگ قبضے میں لے لیے گئے۔ منشیات سے بھرے قبضے میں لیے گئے زیادہ تر بیگ گھر کی پانی کی ٹینکی میں چھپائے گئے تھے۔ گرفتار افراد کیخلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :