ا پوزیشن نے 34 ارکان کے دستخطوں سے سینیٹ اجلاس بلانے کی ریکوزیشن جمع کرادی

ایم کیو ایم‘ مسلم لیگ (ق) ‘ پیپلزپارٹی اور آزاد ارکان کے دستخط موجود ہیں سینیٹ اجلاس اگلے ہفتہ بلائے جانے کا امکان

منگل 2 فروری 2016 20:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 فروری۔2016ء) اپوزیشن نے 34 ارکان کے دستخطوں سے سینیٹ اجلاس بلانے کی ریکوزیشن جمع کرادی ہے سینیٹ اجلاس بلانے کیلئے ایم کیو ایم‘ مسلم لیگ (ق) ‘ پیپلزپارٹی اور آزاد ارکان نے دستخط کئے ہیں۔ آئندہ سینیٹ اجلاس میں پی آئی اے کی نجکاری اور لازمی سروس ایکٹ کے نفاذ پر بحث کی جائے۔ پیٹرولیم مصنوعات میں قیمتوں میں غیر مناسب کمی پر بھی بحث کرانے کی تجویز دی گئی ہے اور ایل این جی کا معاملہ بھی ایوان بالا میں اٹھایا جاےء گا۔

سینیٹ اجلاس بلانے کی ریکزویشن میں اپوزیشن لیدر چوہدری اعتزاز احسن‘ سینیٹر فرحت الله بابر‘ فاروق حامد نائیک‘ روزی خان کاکڑ‘ تاج حیدر‘ خالدہ پروین‘ روبینہ خالد‘ سسی پلیجو ‘ سحر کامران‘ ہری رام‘ نسیمہ احسن‘ شبلی فراز‘ مشاہد حسین سید‘ کامل علی آغا‘ سعید الحسن ‘ مندو خیل ‘ روبینہ عرفان‘ طاہرمشہدی‘ سعید غنی‘ احمد حسن‘ جی چند‘ حاجی سیف الله ‘ اسلام الدین شیخ‘ کریم احمد خواجہ‘ فائزہ خان‘ میر محمد یوسف بادینی‘ محدم یوسف‘ مختار احمد‘ نواب زادہ سیف الله مگسی ‘ ارمان سیف الله ‘ عبدالرحمن ملک ‘ سلیم مانڈوی والا‘ سردار فتح محمد‘ شہر بانو اور ظہیر الدین بابر نے اپنے دستخطوں سے ریکوزیشن جمع کرادی ہے۔

(جاری ہے)

آن لائن ذرائع کے مطابق سینیٹ اجلاس اگلے ہفتہ بلائے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :