دبئی کے علاقے مرینا میں واقع عمارت میں آگ بھڑک اٹھنے کی اطلاعات

muhammad ali محمد علی منگل 2 فروری 2016 20:36

دبئی کے علاقے مرینا میں واقع عمارت میں آگ بھڑک اٹھنے کی اطلاعات
دبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02 فروری 2016ء)دبئی کے علاقے مرینا میں واقع عمارت میں آگ بھڑک اٹھنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے گلف نیوز سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق دبئی کے مصروف علاقے مرینا میں واقع ایک بلند و بالا عمارت میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔

(جاری ہے)

عمارت سے دھواں اٹھتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے۔ عمارت میں لگی آگ کی تصاویر کے سوشل میڈیا پر آتے ہی عوام میں تشویش کی شدید لہر دوڑ گئی ہے۔