اسلام آباد،وکیل کی گاڑی کو ٹیکسی کی ٹکر مہنگی پڑ گئی ،وکیل نے تھپڑوں سے منہ لال کر دیا

منگل 2 فروری 2016 20:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 فروری۔2016ء) وکیل کی گاڑی کو ٹیکسی کی ٹکر مہنگی پڑ گئی ،وکیل نے تھپڑوں سے ڈرائیور کا منہ لال کر دیا ۔پولیس نے مداخلت کی تو وکیل نے انہیں بھی وارننگ دیتے ہوئے خاموش کروا دیا ۔

(جاری ہے)

منگل کو ایک وکیل اپنی گاڑی سے کچہری آرہا تھا کہ پارکنگ کی جانب موڑ کاٹتے ہوئے اس دوران ایک ٹیکسی نے معمولی ٹکر مار دی جس پر وکیل اشتعال میں آگیا اور انہوں نے ٹیکسی ڈرائیور کو گاڑی سے اتار کر خوب دھلائی کر دی اس دوران پولیس نے مداخلت کی تو وکیل نے اپنے کالے کوٹ کا رعب دکھا کر نیلی شرٹ کو بھی خاموش کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :