پی آئی اے ملازمین پرفائرنگ کی تمام تر ذمہ داری پرویز رشید پر عائد ہوتی ہے، شیخ رشید

مظاہرین پر گولیاں چلا کر سانحہ ماڈل ٹاؤن کی یاد تازہ کردی گئی ہے،نجی ٹی وی کو انٹرویو

منگل 2 فروری 2016 20:59

پی آئی اے ملازمین پرفائرنگ کی تمام تر ذمہ داری پرویز رشید پر عائد ہوتی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 فروری۔2016ء) عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید نے پی آئی اے ملازمین پرفائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ملازمین پر فائرنگ کی تمام تر ذمہ داری پرویز رشید پر عائد ہوتی ہے جو کہتے تھے احتجاج کرنے والوں کے پر کاٹ دینگے ۔ مظاہرین پر گولیاں چلا کر سانحہ ماڈل ٹاؤن کی یاد تازہ کردی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے منگل کے روز نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نواز حکومت نے پی آئی اے کے غریب ملازمین پر گولیاں چلا کر بربریت کی انتہا کردی ہے نواز اور سندھ حکومت نالائق نااہل نکمی ہے جس نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی طرح ملک بھر میں پی آئی اے ملازمین پرتشدد کے ساتھ بے رحمانہ گولیاں چلائی تشدد اور گولیوں سے ہلاکتوں کی تمام ترذمہ داری وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید پر عائد ہوتی ہے جنہوں نے کہا تھا کہ احتجاج کرنے والے ملازمین کے پر کاٹ دیئے جائینگے