ایف بی آر جنوری کے اہداف میں ناکام‘ صرف 209 ارب اکٹھے کئے جاسکے‘ رپورٹ

منگل 2 فروری 2016 20:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 فروری۔2016ء) گزشتہ سہ ماہی کے اہداف حاصل کرنے کے بعد ایف بی آر نے 17 ارب روپے کا ٹیکس ہدف ضائع کردیا ہے اور ٹیکس گزاروں کے ریفنڈ بلاک کرنے اور ڈیزل پر سیلز تیکس بڑھانے کے باوجود بھی یہ ہدف حاصل نہ ہوسکا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ 226.4 ارب روپے کے ہدف کے برعکس ایف بی آر نے جنوری میں 209 ارب روپے اکٹھے کئے۔

حکام نے معقول 20.5 فیصد کی شرح حاصل کی۔ کسٹمز ٹیکس اور ڈیوٹیز کے سواء ایف بی آر نے انکم ٹیکس ‘ سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے اہداف پورے نہیں کئے تاہم شرح میں بہتری کے باعث کسٹم ڈیوٹیز کے محصولات میں قدرے اضافہ دیکھنے میں آیا۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر سرکاری طور پر 226.4 ارب روپے کو ماہانہ ہدف تسلیم نہیں کرتی

متعلقہ عنوان :