انوپم کھیر نے ویزے کیلئے درخواست ہی نہیں دی، پاکستانی ہائی کمیشن

ادبی میلے میں شرکت کے لیے دیگر17 بھارتی ادیبوں سمیت فنکاروں کو ویزے جاری کیے گئے، ہائی کمیشن

منگل 2 فروری 2016 22:32

انوپم کھیر نے ویزے کیلئے درخواست ہی نہیں دی، پاکستانی ہائی کمیشن

نئی دہلی/ اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 فروری۔2016ء ) بھارتی اداکار انوپم کھیر نے پاکستانی حکومت کی جانب سے ویزا جاری نہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ پاکستانی ہائی کمیشن نے ان کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انوپم کھیر کی جانب سے ویزے کے لیے کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی۔بھارت کے معروف اداکارانوپم کھیرجو گزشتہ کئی عرصے سے مسلمانوں کے خلاف اپنی آواز بلند کرنے میں آگے آگے ہیں جب کہ بھارت میں جاری عدم برداشت کے موضوع پر بھی متعدد ادیبوں ، فنکاروں اور اداکاروں کے خلاف بیان دیتے رہے ہیں لیکن اب ان کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان ہائی کمیشن نے انہیں کراچی ادبی میلے میں شرکت کے لیے ویزا جاری نہیں کیا جس کے باعث وہ ادبی میلے میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پاکستانی ہائی کمیشن نے انوپم کھیر کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی اداکار کی جانب سے ویزے کی کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی تاہم ادبی میلے میں شرکت کے لیے دیگر17 بھارتی ادیبوں سمیت فنکاروں کو ویزے جاری کردئیے گئے ہیں۔انوپم کھیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرویزا نہ ملنے پرافسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کراچی ادبی میلے میں شرکت کے خواہاں تھے جہاں وہ لوگوں کے ذہن میں موجود غلط فہمیوں اور اختلافات کو دورکرتے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اس بات کا علم نہیں کہ ویزا کیوں نہیں دیا گیا، شاید انہیں ویزا کشمیری پنڈت ہونے یا پھرعدم برداشت کے بارے میں اپنا مؤقف دینے نہیں دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :