عراق میں فوجی ہیڈ کواٹر پر داعش کا خود کشحملہ، 18 اہلکار ہلاک،20 زخمی

فوجی ہیڈ کواٹر میں 3 خود کش حملہ آوروں نے داخل ہونے کی کوشش کی لیکن 2 کو موقع پر ماردیا گیا، عراقی فوجی ترجما

منگل 2 فروری 2016 22:32

عراق میں فوجی ہیڈ کواٹر پر داعش کا خود کشحملہ، 18 اہلکار ہلاک،20 زخمی

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 فروری۔2016ء ) عراق کے صوبہ الانبار کے دارالحکومت رمادی میں واقع فوجی ہیڈ کواٹر پرداعش کے خود کش حملے میں 18 فوجی ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

غیرملکی میڈیا کے مطابق عراقی سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ صوبہ انبار میں رمادی کے علاقے دور البو دہاب میں واقع آرمی ہیڈ کواٹر میں تین خود کش حملہ آوروں نے داخل ہونے کی کوشش کی جنہیں آرمی کے ٹینکوں کی مدد سے روکنے کی کوشش کی اور کارروائی میں 2 بمبار مارے گئے جب کہ تیسرے نے خود کو فوجی ہیڈکوارٹر کے مرکزی دروازے کے قریب دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں 18 اہلکار ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔

عراقی عسکری ترجمان کے مطابق آرمی کے جوانوں نے 2 خود کش حملہ آوروں کو موقع پر ہی ماردیا جب کہ تیسرا حملہ آور ہیڈ کواٹر کے دروازے تک پہنچنے میں کامیاب ہوگیا جس نے ہیڈ کواٹر کے گیٹ پر خود کو دھماکے سے اڑایا جس میں کئی قیمتیں جانیں ضائع ہوئیں۔واضح رہے کہ رواں سال جنوری میں عراقی فوج نے ایک بڑے آپریشن کے بعد رمادی شہر کو شدت پسند تنظیم داعش سے آزاد کرایا تھا۔

متعلقہ عنوان :