’میں‌الطاف بھائی کا انٹر ویو کر کے انٹر نیٹ پر چلا دوں گا اور آئی آیس آئی والے ڈھونڈتے رہ جائیں گے‘

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 3 فروری 2016 11:16

’میں‌الطاف بھائی کا انٹر ویو کر کے انٹر نیٹ پر چلا دوں گا اور آئی آیس ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 03 فروری 2016ء): نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ میں جلد ہی ایم کیو ایم قائد الطاف حسین سے ملاقات کا خواہشمند ہوں، اور کافی عرصے سے ان سے بات چیت بھی نہیں ہو سکی ۔ انہوں نے آن ائیر الطاف حسین سے درخواست کی کہ وہ انہیں دس تاریخ کے لیے انٹرویو کرنے کا ٹائم دیں۔ نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ الطاف حسین کی تصویر اور آواز پر پابندی لگانا سراسر غلط ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی جانب سے اس فیصلے کو چیلنج کیا جانا چاہئیے۔ نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ میں الطاف حسین کا انٹرویو کروں گا اور اس عدالتی فیصلے کا انحراف کرتے ہوئے اسے چلواؤں گا بھی اور اگر اسے ٹی وی پر نہ چلایا گیا تو میں اس انٹر ویو کو ایک خفیہ ویب سائٹ کے ذریعے انٹر نیٹ پر دے دوں گا پھر آئی ایس آئی اور آئی بی والے ڈھونڈتے رہ جائیں گے انہیں کچھ پتہ نہیں چلے گا۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی سنیں: