محمد احمد لدھیانوی کی کامیابی بارے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار

سپریم کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے شیخ اکرم کو کامیاب قرار دے دیا

بدھ 3 فروری 2016 11:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 فروری۔2016ء) سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 89 کی انتخابی عذرداری کا فیصلہ سناتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے شیخ اکرم کو کامیاب قرار دے دیا ہے اور محمد احمد لدھیانوی کی کامیابی بارے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ۔ فیصلہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے بدھ کے روز سنایا ہے ۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ نے 8 دسمبر 2015 کو فیصلہ محفوظ کیا تھا جبکہ الیکشن ٹریبونل نے نومبر 2014 میں شیخ اکرم کو ڈی سیٹ کرتے ہوئے لدھیانوی کو کامیاب قرار دیا تھا جس کے خلاف شیخ اکرم نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا ۔

عام انتخابات میں بھی شیخ اکرم نے کامیابی حاصل کی تھی مگر لدھیانوی نے ٹریبونل سے رجوع کرتے ہوئے استدعا کی تھی کہ شیخ اکرم نے اپنے حقائق چھپائے ہوئے ہیں اور اثاثوں بارے کوئی تفصیلات نہیں دی ہیں ۔