پوپ فرانسس نے فلم سائن کرلی

بدھ 3 فروری 2016 12:01

پوپ فرانسس نے فلم سائن کرلی

روم۔ 3 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 فروری۔2016ء) کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے فلم سائن کرلی۔امریکی میڈیا کے مطابق پوپ فرانسس مذہبی فلم ”بی اونڈ دی سن “ میں اپنا کردار خود ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

یہ فیچر فلم ایک فیملی ایڈونچر ہو گا کیونکہ پوپ فرانسس نے فلم سازوں سے کہا ہے کہ وہ اس طرح کی فلم بنائیں کہ بچوں تک حضرت عیسیٰ کا پیغام پہنچے۔واضح رہے کہ فلم سے حاصل کردہ آمدنی پوپ کے آبائی ملک ارجنٹائن میں بچوں کے خیراتی اداروں کودی جائے گی۔