”دی وچ“ کا نیا ٹریلر جاری

بدھ 3 فروری 2016 12:01

”دی وچ“ کا نیا ٹریلر جاری

نیویارک ۔ 3 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 فروری۔2016ء) ہالی وڈکی خوف ودہشت سے بھرپور فلم ”دی وچ“ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

(جاری ہے)

رابرٹ ایگرز کی ہدایتکاری میں بننے والی مزکورہ فلم کی کہانی ایک ایسے خاندان کے گرد گھومتی ہے جواچانک ایک پراسرار مصیبت کا شکار ہوجاتے ہیں جو ان کا چین و سکون چھین لیتی ہے۔فلم کی کاسٹ میں اینیا ٹیلر،رالف انیسن اور کیٹ ڈیکی سمیت دیگر سٹار شامل ہیں۔ ڈینیل بیکرمین اور لارس نڈسن کی مشترکہ پروڈکشن کمپنی اے ٹو فور فلمز کے بینر تلے 19فروری کو امریکا بھر کے سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔