سہیل خان کی اپنی بیوی سیما سے علیحدگی کی افواہیں پھیل گئیں

بدھ 3 فروری 2016 12:08

سہیل خان کی اپنی بیوی سیما سے علیحدگی کی افواہیں پھیل گئیں

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 فروری۔2016ء) بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے بھائی اداکارارباز خان اور انکی اہلیہ ملائکہ اروڑا میں علیحدگی کی افواہوں کے بعدان کے ایک اور چھوٹے بھائی سہیل خان کی بھی اپنی بیوی سیما سے علیحدگی کی افواہیں پھیل گئی ہیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ سہیل خان اور سیما بھی علیحدگی کے متعلق غور کر رہیں۔ جوڑے کی علیحدگی کی وجہ سہیل خان اور اداکارہ ہما قریشی کی بڑھتی ہو ئی قربت کو قرار دیا جا رہا ہے۔تاہم اداکارہ ہما قریشی کی جانب سے حال ہی میں مائیکروبلاگنگ سائٹ پر اپنی ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ وہ سہیل خان کو اپنے بڑے بھائی کی طرح سمجھتی ہیں۔