ہمایوں سعید اور مہوش حیات کی فلم”دل لگی‘کا ٹیزر جاری

بدھ 3 فروری 2016 12:08

ہمایوں سعید اور مہوش حیات کی فلم”دل لگی‘کا ٹیزر جاری

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 فروری۔2016ء) اداکار ہمایوں سعید اور مہوش حیات کے آنے والے ڈرامہ سیریل ’دل لگی‘ کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے جس میں اداکار کسی رومیو سے کم نہیں لگ رہے۔فلم ’جوانی پھر نہیں آنی‘ کی کامیاب جوڑی ہمایوں سعید اور مہوش حیات اس ڈرامے میں رومانوی کردار کرتے نظر آئیں گے۔ڈرامے کے پہلے ٹیزر میں دکھایا گیا ہے کہ ہمایوں کی پوری زندگی مہوش کے گرد گھومتی ہے تاہم مہوش کے دل میں ان کے لیے کوئی جگہ نہیں۔

مہوش کا ٹیزر میں کہنا تھا ’تم سونے کے بھی بن کر آجاوٴ میں دل میں تمہیں جگہ نہیں دے سکتی۔اس ٹیزر میں مہوش پورے کالے لباس میں موجود ہیں جسے دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ وہ کسی کی موت کا سوگ منا رہی ہیں۔اب دیکھنا یہ ہے کہ ڈرامے میں مہوش کب تک ہمایوں کے جذبات کو نظر انداز کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

ڈرامے کی تیاری ہمایوں سعید کے پروڈکشن ہاوٴس سکس سگما پلس نے کی جب کہ فلم ’جوانی پھر نہیں آنی‘ سے شہرت پانے والے ندیم بیگ اس کی ہدایتکاری کے فرائض انجام دیں رہے ہیں۔

ہمایوں سعید ایک لمبے عرصے سے ٹیلی ویژن اسکرین سے غائب تھے، اس دوران انہوں نے فلم انڈسٹری کی دو کامیاب فلموں ’بن روٴئے‘ اور ’جوانی پھر نہیں آنی‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ہمایوں بہت جلد ڈاکٹر حسن وکاس رانا کی فلم ’یلغار‘ میں اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔